نصیر آباد: دہشت گردوں نے 220 کے وی بجلی کا ٹاور اڑا دیا، متعدد اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

نصیر آباد کے علاقے چھتر میں بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) کے مسلح دہشت گردوں نے 220 کے وی کی مرکزی بجلی کی لائن کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کئی ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چھتر میں پیش آنے والے اس واقعہ میں شدت پسندوں نے بجلی کے ٹاور میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔ شدید دھماکے کے باعث ٹاور بری طرح متاثر ہو کر ناکارہ ہو گیا، جس کی وجہ سے نصیر آباد اور اس کے گرد و نواح کے اضلاع میں تاریکی چھا گئی اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ کیسکو حکام کی جانب سے متاثرہ ٹاور کی مرمت اور بجلی کی بحالی کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »