سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی: ڈپٹی کمشنر تمپ کے اسکواڈ پر حملہ ناکام

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع مکران میں سیکورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر تمپ کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے ان کے اغوا کا مذموم منصوبہ خاک میں ملا دیا ہے.

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندستان (کالعدم بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے پروٹیکشن اسکواڈ کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی. تاہم، سیکورٹی فورسز نے انتہائی پھرتی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی.

فورسز کے شدید دباؤ پر حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے اور فرار ہوتے وقت اپنی گاڑی اور اسلحہ وہیں چھوڑ گئے. اس کامیاب اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کا تمام پروٹیکشن اسکواڈ محفوظ رہا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں.

مکران کے حساس علاقوں میں سرکاری حکام اور پبلک انسٹی ٹیوشنز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں اور آپریشنز مسلسل جاری ہیں، تاکہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو مستقل طور پر روکا جا سکے.

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

ڈیرہ اسماعیل خان: درازندہ کے قریب امن میلہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 11 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی

خبرکدا ویب ڈیکس: ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں ڈی آئی خان اور کوئٹہ روڈ پر واقع امن میلہ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی طرف سے ایک طاقتور خودکش وی بی آئی ای ڈی (VBIED) حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

Read More »

خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے: دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا غیر متزلزل عزم

خبرکدا ویب ڈیکس:  ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز کا موقف دوٹوک انداز میں سامنے آیا ہے کہ بیرونی سرپرستوں اور دشمن خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی سے کام کرنے والے خوارج کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے تمام عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

Read More »

حب انڈسٹریل اسٹیٹ: لیسبیلا اتھارٹی کا صنعتی سہولیات میں اضافہ اور بند یونٹس کی بحالی کا عزم

خبرکدا ویب ڈیکس:  لیسبیلا انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LIEDA) کے مینیجنگ ڈائریکٹر لیاقت علی کاشانی نے کہا ہے کہ اتھارٹی صنعت کاروں کو ‘ون ونڈو’ آپریشنز کے تحت تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے، جبکہ حب میں بند صنعتی یونٹس کی بحالی کے لیے ایک نئی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔

Read More »