پشاور میں تین منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے 29 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئی جب کہ درجنوں بچے زخمی ہوگئے۔

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

OCT-15-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: ریسکیو حکام کے مطابق نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 28 لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال اور 2 لاشیں نصیراللہ بابرمیموریل اسپتال لائی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  25 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے جب کہ نجی اسکول کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ اسکول کے پرنسپل کو بھی حراست میں لےلیا ہے،  یہ ادارہ کب بنا تھا، اس کی انکوائری ہو رہی ہے،  واقعے تحقیقات ہو رہی ہیں، ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت 3 منزلہ تھی، واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، انکوائری کمیٹی چھت گرنے کی وجوہات کا پتا لگائےگی۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کی عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اسکول کی چھت گرنےکے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی،  انہوں حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

Mahrang Baloch Nexus with India and Israel

Mahrang Baloch stands convicted of a crime that ends any pretence of peaceful activism. On 22 June 2026 an Anti-Terrorism Court in Quetta sentenced her to life imprisonment for her role in the killing of Frontier Corps soldier Shabbir Ahmed. The soldier was beaten to death during violence that erupted at a BYC-led protest in Gwadar in July 2024.

Read More »