کوئٹہ : سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیارت، ہرنائی اور سوراب کے علاقوں میں کارروائیاں کر کے 9 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) 'آپریشن رد الفتنہ-3' کے تحت انجام دیے گئے۔
کوئٹہ : سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیارت، ہرنائی اور سوراب کے علاقوں میں کارروائیاں کر کے 9 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) 'آپریشن رد الفتنہ-3' کے تحت انجام دیے گئے۔
سانحہ مانگی ڈیم زیارت میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے چہلم کے موقع پر سنجاوی کے بلال تبلیغی مرکز میں ایک پروقار تقریبِ قرآن خوانی اور خصوصی دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا۔
کسٹم حکام نے زیارت کراس چیک پوسٹ پر ایک کامیاب اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے 122 کلوگرام چاندی، سیلفونز اور ٹیبلٹس برآمد کر لیے۔ برآمد شدہ سامان اور بس کی مجموعی مالیت کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 10 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق: کسٹم حکام کے مطابق تمام قانونی تقاضے...
سیکیورٹی فورسز نے زیارت اور ہرنائی کے درمیانی پہاڑی اور سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے آبائی علاقے شمالی ڈیرہ بگٹی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کر کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے اسپین (سیکی) میں مسلح افراد نے کراچی سے آئے ایک خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ایک گھر پر حملہ کر کے ماں اور بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ ابتدائی خبروں میں اس سفاکانہ واقعے کو کالعدم بی ایل اے (BLA) کی کارروائی بتایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد (10 اگست 2026): ہیلتھ سروسز اکیڈمی (HSA) اسلام آباد نے بلوچستان حکومت کے محکمہ صحت کے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈلیوری یونٹ (HISDU) کے تحت 21 مختلف کیٹیگریز میں 85 ٹیکنیکل اور سپورٹ آسامیوں کے لیے اسکریننگ اور اسکل ٹیسٹس کامیابی سے مکمل کرلیے ہیں۔
پاکستان بھر کی طرح بلوچستان میں بھی آج قومی یومِ اقلیت (Minorities' Day) ملی جوش و جذبے اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا بنیادی مقصد ملکی تعمیر و ترقی میں غیر مسلم برادریوں کے کلیدی کردار کو سراہنا اور مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کو دہرانا ہے۔
وزارتِ ریلوے نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ریلوے کی مال بردار اور مسافری خدمات کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صوبوں کے درمیان سفری و تجارتی رابطے بہتر بنانا، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔