بلوچستان میں 10 دہشت گرد ہلاک، دو خواتین خودکش بمبار دھرلی گئیں، آئی ایس پی آر

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران  دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور دیسی ساختہ بم  بھی برآمد

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں قائم
”فتنہ الہندوستان“ اور“فتنہ الخوارج“ کے گٹھ جوڑ سے تعلق رکھنے والے 10
دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی سرپرستی میں
قائم فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد گٹھ جوڑ کے خلاف
سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے تسلسل میں بلوچستان کے مختلف حصوں میں دہشت
گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے باقی ماندہ عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے
کے لیے جامع مشترکہ آپریشنز جاری ہیں۔بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے
بلوچستان کے اضلاع سوراب اور مستونگ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے کو
پاک کرنے اور ہدف شدہ کارروائیاں کیں۔ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی
فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے
میں ضلع سوراب میں سات دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جبکہ ضلع مستونگ میں بھارتی
سرپرستی میں قائم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک
اور ایک سہولت کار سمیت دو خاتون خودکش بمباروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور
دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ علاقے میں موجود کسی
بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری
ہے۔اس سے قبل جولائی کے شروع میں بلوچستان میں تین بڑی انسدادِ دہشت گردی
کارروائیوں میں کم از کم 54 دہشت گرد مارے گئے تھے، جبکہ مختلف دہشت گردانہ
حملوں میں 42 شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس
پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ حالیہ حملے مخالف
فورسز کی پشت پناہی سے دہشت گرد گروہوں کی ایک منظم مہم کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ان کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ حملے بھارت سے جڑی
ان دشمن قوتوں کی مدد سے کیے جا رہے ہیں جو پاکستان کی عزت، خوشحالی اور
استحکام کو برداشت نہیں کر سکتیں۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »