سوات آپریشن میں ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

کے پی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ جنوبی اضلاع میں نیٹو کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے، جو افغان حکومت کی مدد کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایلیٹ فورس کا ایک کانسٹیبل شہید، جبکہ 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے بدھ کے روز پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس کو دہشت گردوں کی علاقے میں نقل و حرکت کے حوالے سے پہلے ہی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

Trending