بلوچستان کو باقاعدہ پولیس ایریا قرار دے دیا گیا

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

کابینہ نے اسکالرشپ پروگرام، پولیس اصلاحات اور اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے بعد پورے بلوچستان کو باقاعدہ طور پر پولیس ایریا قرار دینے کی منظوری دے دی۔

بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اہم اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود، امن و امان، تعلیم، بلدیاتی نظام، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور سے متعلق متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے آغاز میں مختلف واقعات میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے افسران، اہلکاروں اور شہریوں کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

کابینہ نے وزیراعلیٰ اسکالرشپ پروگرام کے تیسرے مرحلے کی منظوری بھی دی، جس کا مقصد محنت کش طبقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بلوچستان کے رجسٹرڈ مزدوروں کے 300 بچوں کو اسلام آباد کے ایک معیاری بورڈنگ اسکول میں داخلہ دیا جائے گا تاکہ انہیں بہتر تعلیم اور روشن مستقبل کے مواقع میسر آ سکیں۔

بلدیاتی اداروں کو مزید فعال بنانے کے لیے یونین کونسل موسیٰ زئی اور یونین کونسل میئی زئی کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دینے اور گلستان میں ایک نئی میونسپل کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے ایس پی نبیل احمد کو بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کا چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کرنے اور محکمہ داخلہ کی سفارشات کی روشنی میں پیرول بورڈ قائم کرنے کی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ ضلع حب کے ماربل سٹی میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے ایک نئے پولیس تھانے کے قیام کی منظوری دی گئی۔

صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی بہتر منصوبہ بندی اور مؤثر عمل درآمد کے لیے بلوچستان پلاننگ مینوئل کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ بچوں کے حقوق اور تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بلوچستان چائلڈ پروٹیکشن رولز 2026 کی بھی توثیق کی گئی۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »