وزیراعلیٰ بلوچستان کا سی ٹی ڈی اور ایس سی آئی ڈبلیو کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے اور اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کے لیے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور اسپیشل کرائم انویسٹی گیشن ونگ (ایس سی آئی ڈبلیو) کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے انسدادِ دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے ٹریننگ اسکول کے لیے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف صفِ اول میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Trending