کراچی سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: ریڈ بک کے ٹاپ 10 میں شامل دہشتگرد گرفتار

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے وابستہ ٹاپ 10 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سید محمد عسکری عابدی کے نام سے ہوئی ہے، جو سی ٹی ڈی کی ریڈ بک ایڈیشن 10 میں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا اور طویل عرصے سے روپوش تھا۔ ملزم کراچی میں اپنی کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

برآمدگی اور مقدمات: آپریشن کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم شہر کے مختلف تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ ابتدائی تفتیش میں اس نے ریکی کے بعد ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات کا اعتراف بھی کیا ہے۔

سیکیورٹی صورتحال اور دیگر کارروائیاں: حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ دہشتگرد نیٹ ورکس کو ان کے سہولت کاروں سمیت مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی کراچی سی ٹی ڈی نے ڈیفنس فیز ٹو میں یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ اور ایک شہری کے قتل میں ملوث کالعدم ایس آر اے (Sindhudesh Revolutionary Army) کے تین کارندوں کو گرفتار کیا تھا، جبکہ بلوچستان میں بھی بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »