حب میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد ریڑھیاں اور کیبن تحویل میں لے لیے گئے

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

نیوزڈیسک: ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی کی سربراہی میں شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران تحصیلدار حب محبوب چنال، ڈی ایس پی ٹریفک گل حسن پندرانی اور میونسپل کارپوریشن حب کا عملہ بھی موجود تھا۔

انتظامیہ کی ٹیم نے شہر کی مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات کا معائنہ کیا، جہاں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ریڑھیوں، کیبنز اور ٹھیلوں کے باعث ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی تھی۔

انتظامیہ نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تمام رکاوٹیں ہٹوا دیں، جبکہ متعدد ریڑھیاں، کیبن اور ٹھیلے تحویل میں لے لیے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی نے کہا کہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا اور شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور شہریوں کو بھی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »