کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کا حنا اوردک کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

نیوزڈیسک: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حنا اوردک کے درپیش مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجوزہ اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران حنا اوردک کی مجموعی تعمیر و ترقی، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے علاقے میں عوامی خدمات کی بہتری اور ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں حنا اوردک میں ایک بڑے ایف سی (FC) اسکول کے قیام کی تجاویز اور اس کی ممکنہ ضروریات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس اجلاس میں کمانڈنٹ ایف سی غزہ بند اسکاؤٹس، حنا اوردک کمیٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ حنا اوردک کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کریں اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ شعبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی تعاون اور باقاعدہ رابطہ کاری سے ہی حنا اوردک میں ترقیاتی اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے تاکہ مقامی آبادی کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »