فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم خاک میں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 11 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

خبر کدا ویب نیوز: پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جاری فیصلہ کن جنگ میں ایک اور بڑا معرکہ سر کرتے ہوئے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق 6 اور 7 ستمبر 2026 کی درمیانی شب بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں بھارتی پراکسی “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔

خاران میں دہشت گردوں کا ناکہ لگانے کا منصوبہ ناکام 6 ستمبر کو ضلع خاران میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے ایک شاہراہ پر زبردستی ناکہ لگانے اور مقامی ٹریفک کو معطل کرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مستعدی اور بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنا دیا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 انڈین حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مار گرایا۔

واشک میں خفیہ آپریشن، 2.9 ٹن بارود برآمد دوسری کارروائی 7 ستمبر کو ضلع واشک میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کے ایک اور اہم ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، اور شدید فائر تبادلے کے بعد مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے 2.9 ٹن (2900 کلوگرام) خطرناک بارود بھی برآمد کیا، جسے امپروویسڈ ایکسپلوزو ڈیوائسز (IEDs) کی تیاری کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ مواد کی برآمدگی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

عزمِ استحکام کے تحت ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری حکام کے مطابق علاقے میں کسی بھی اور چھپے ہوئے دہشت گرد یا سہولت کار کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز تاحال جاری ہیں۔ وفاقی ایپکس کمیٹی کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام“ کے تحت ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل صفایا تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ بے رحمانہ اور فیصلہ کن مہم پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گی۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »