رَدُّ الفتن 3: پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 11 دہشت گرد ہلاک

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

خبرکداویب ڈیکس: پاکستان سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے الگ الگ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں کیے گئے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ ملا ہے۔ اسی طرح چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں سکیورٹی فورسز نے مزید 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ کارروائیاں بلوچستان میں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم “رَدُّ الفتن 3” اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا حصہ ہیں، جن کا مقصد دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 18 ستمبر کو پنجگور اور کچھی میں کیے گئے آپریشنز کے دوران بھی 7 دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے، جبکہ 17 ستمبر کو آوران کے علاقے بدرنگ میں بھی سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا تھا۔ بلوچستان بھر میں دہشت گردوں اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز تاحال بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »