19-OCT-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: بلوچستان کے ضلع زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک زبردست اور موثر کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ‘آپریشن ردّ الفتنہ 3’ کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیراؤ میں لیا اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ان کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر عسکری سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ ملک اور بالخصوص بلوچستان سے دہشت گردی اور ناامنی کے مکمل خاتمے تک اس طرح کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔




