30-10-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے بلوچستان کوٹے کے تحت مختلف محکموں میں 29 خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے ریزرو اسامیوں کو پر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو وفاقی اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔
اسامیوں کی تفصیلات:
- پاکستان ریلویز: سب سے زیادہ یعنی 25 اسامیاں پاکستان ریلویز میں شامل کی گئی ہیں، جو گریڈ 11 سے گریڈ 16 تک کی مختلف پوزیشنز کے لیے ہیں۔
- وزارتِ تجارت (Ministry of Commerce): وزارتِ تجارت کے تحت بلوچستان کوٹے کی 4 اسامیاں پر کی جائیں گی، جن میں گریڈ 4، 11، 13 اور 16 کی اسامیاں شامل ہیں۔
اگرچہ فی الحال محکموں کی جانب سے تمام اسامیوں کے نام، درکار تعلیمی قابلیت اور درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کی تفصیلی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم یہ تمام تر تفصیلات جلد ہی دونوں محکموں کی جانب سے جاری کردہ رسمی اشتہارات میں فراہم کر دی جائیں گی۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان ریلویز اور وزارتِ تجارت کے رسمی اعلانات اور اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات پر نظر رکھیں۔




