اندرونی بغاوت کا شکار بی ایل اے: بشیر زیب کی حاکمیت کا عبرتناک خاتمہ، تنظیم اربوں کے فساد میں خود بخود تباہی کے دہانے پر

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

5-NOV-2026

خبرکدا)ویب ڈیکس(: کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اندرونی خلفشار، وسائل کی شدید لوٹ مار اور مفادات کی جنگ کے بعد سابق نام نہاد کمانڈر انچیف بشیر زیب کو بے آبرو کر کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ لندن اور دیگر بیرونی پرتعیش مقامات سے جڑے کمانڈروں اور مالی نیٹ ورکس کے سامنے بشیر زیب کی حاکمیت تاش کے پتے کی طرح بکھر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  قیادت کے تنازعات سے ڈالرز کی جنگ تک: کالعدم بی ایل اے کا گہرا ہوتا اندرونی بحران – khabarkada

ذرائع کے مطابق بشیر زیب کے خلاف تنظیم کے اندر سے ہی شدید ترین ردِعمل سامنے آیا جہاں ان پر سویلین شہریوں کے اغوا، انفراسٹرکچر کی تباہی اور بالخصوص خواتین کو منفی مقاصد کے لیے بلیک میل کرنے کے متنازع فیصلوں کی بنیاد پر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ بیرونِ ملک مقیم دھڑوں کی جانب سے پیسے اور طاقت کا بے دریغ استعمال کر کے مقامی کمانڈروں کو خریدا گیا اور بشیر زیب کو الگ تھلگ کر کے ان کا نیٹ ورک مفلوج کر دیا گیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بشیر زیب کا حشر اس بات کا حتمی ثبوت ہے کہ بی ایل اے اب کسی نام نہاد ’نظریے‘ پر نہیں بلکہ اربوں روپے کے غیر قانونی فنڈز، مافیا طرز کی غصب کاری اور خونریز اندرونی دشمنیوں پر چل رہی ہے۔ بے گناہ بلوچ نوجوانوں کا خون بیچ کر پرتعیش زندگی گزارنے والے اس نیٹ ورک کے تمام کردار اب ایک دوسرے کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور تنظیم اپنی ہی اندرونی کھوکھلاہٹ کی وجہ سے حتمی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest