کوئٹہ میں ٹیلی ہیلتھ نرو سینٹر قائم، دور دراز علاقوں کے مریضوں کا آن لائن علاج ہو سکے گا

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

20-OCT-2026

خبرکدا ویب ڈیکس:  صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں ٹیلی ہیلتھ نرو سینٹر قائم کر دیا ہے، جس کے ذریعے صوبے کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو آن لائن طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سینٹر میں 110 ڈاکٹرز اور 15 کنسلٹنٹس موجود ہیں، جو چوبیس گھنٹے مریضوں کو مفت علاج اور طبی مشاورت فراہم کریں گے۔

وزیر صحت کے مطابق بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کی آبادی دور دور تک بکھری ہوئی ہے، اس لیے ٹیلی ہیلتھ سینٹر سے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 40 سے زائد بنیادی مراکزِ صحت (بی ایچ یوز) سیٹلائٹ کے ذریعے آپس میں منسلک ہیں۔

“دہلیز” موبائل ایپ

بخت کاکڑ کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے “دہلیز” کے نام سے موبائل ایپلی کیشن بھی شروع کی گئی ہے۔ شہری اس ایپ کے ذریعے ڈاکٹروں اور کنسلٹنٹس سے علاج اور اپنے طبی مسائل کے بارے میں رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔

افتتاح

وزیر صحت نے بتایا کہ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کریں گے۔

بخت کاکڑ نے دعویٰ کیا کہ یہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید ٹیلی ہیلتھ سینٹر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

Mahrang Baloch Nexus with India and Israel

Mahrang Baloch stands convicted of a crime that ends any pretence of peaceful activism. On 22 June 2026 an Anti-Terrorism Court in Quetta sentenced her to life imprisonment for her role in the killing of Frontier Corps soldier Shabbir Ahmed. The soldier was beaten to death during violence that erupted at a BYC-led protest in Gwadar in July 2024.

Read More »