
خبرکدا ویب ڈیسک: کالعدم تنظیمیں اپنے مکروہ مقاصد کے حصول کے لیے کس حد تک گر سکتی ہیں، اس کی تازہ ترین اور ہولناک شکل معصوم لڑکیوں کی جذباتی بلیک میلنگ اور استحصال کی صورت میں سامنے آ رہی ہے۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے دہشت گرد اب نوجوان لڑکیوں کو اپنے فریب کا نشانہ بنانے کے لیے گھناؤنے نفسیاتی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔
ذرائع اور رپورٹس کے مطابق یہ دہشت گرد عناصر معصوم طالبات اور کم عمر لڑکیوں کو محبت کے جھوٹے وعدوں، فیک پروفائلز، جذباتی بلیک میلنگ اور ذہنی دباؤ کے ذریعے دہشت گردی کے نیٹ ورک میں دھکیل رہے ہیں۔ وہ پہلے نو عمر ذہنوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور پھر انہیں اپنے تاریک اور پرتشدد ایجنڈے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
معصوم زندگیوں کو برباد کرنے کا یہ ہتھکنڈہ ان نام نہاد تنظیموں کے مکمل اخلاقی زوال اور بانجھ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ماہرینِ معاشیات و نفسیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں، بالخصوص نوجوان بیٹیوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مشکوک رویوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ انہیں ان مکار عناصر کے ہتھکنڈوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔




