دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ ، گوادر میں سیکورٹی فورسز کا کڑا وار ، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد جہنم واصل

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.


 23-OCT-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: ارض وطن کے دشمنوں  کو خاک میں ملانے کامشن جاری ہے ، بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ  ‘فِتنۃ الخوارج’ بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن میں  8 خطرناک دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گھیراؤ میں لے کر پیش قدمی کی ، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔

فورسز کی جانب سے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے فرار ہونے والے دیگر دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی ، حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest