جھل مگسی میں عوام اور قوم کا دہشت گردوں کے خلاف تاریخی اقدام: لاشاری قبیلے اور مقامی برادری کی فتنۃ الہندوستان کے خلاف سخت مزاحمت، 3 دہشت گرد ہلاک

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

2-NOV-2026

خبرکدا)ویب ڈیکس(: یکم نومبر 2026 کو ضلع جھل مگسی کے علاقے گجن اور پتھری میں مقامی قبائل بالخصوص لاشاری قبیلے کے غیور اور باہمت افراد اور کالعدم فتنۃ الہندوستان (FAH) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

دہشت گردوں کا محاصرہ اور نذرِ آتش کرنے کی کوشش ناکام

اطلاعات کے مطابق فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نذرِ آتش (Arson Attack) کی تخریبی کارروائی کے ارادے سے داخل ہوئے تھے۔ تاہم، مقامی رہائشیوں اور لاشاری قبیلے کے افراد نے کمالِ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا اور ان کی پیشرفت روک کر انہیں دفاعی موقف اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت آمد اور 3 دہشت گرد واصلِ جہنم

عوامی مزاحمت کے ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز بھی مقامی لوگوں کی مدد اور پشت پناہی کے لیے موقع پر پہنچ گئیں، جس کے بعد ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

عوامی شعور اور دہشت گردی کا مکمل بائیکاٹ

جھل مگسی کا یہ واقعہ اس بات کا روشن اور واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عام اور غیور قبائل اب پرتشدد عناصر، بندوق اور تباہی کو مکمل طور پر رد کر چکے ہیں۔ عوام اپنے علاقوں میں صرف امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ مقامی برادریوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان یہ مضبوط باہمی تعاون بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest