
خاران : بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کو روکنے اور عوام کی زندگی اجیرن بنانے کے لیے فتنہ الہندوستان (FAH) کے دہشت گردوں کی بزدلانہ حرکت سامنے آئی ہے۔ خاران کے علاقے سوتکاگن میں مسلح دہشت گردوں نے ایک مقامی مزدور ظفر اللہ کو تشدد اور مشینری کو آگ لگانے کی دھمکیاں دے کر نو تعمیر شدہ سڑک پر گڑھا کھودنے پر مجبور کر دیا۔
عوام اور ترقیاتی انفراسٹرکچر پر بزدلانہ حملہ
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی اس حرکت کا مقصد علاقے کے مسافروں، تاجروں اور طلبہ کی نقل و حرکت کو مفلوج کرنا تھا تاکہ سڑک کی سہولت سے عام لوگ محروم ہو سکیں۔ بنیادی اور عوامی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا کر یہ گروہ بلوچستان کے عوام کو پسماندہ اور معاشی طور پر مفلوج رکھنا چاہتا ہے۔
عوام دشمن اور بیرونی ایجنڈا بے نقاب
غیر ملکی ایجنڈے پر کاربند فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان کی خوشحالی اور امن کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ایک طرف ریاست بلوچ عوام کی سہولت کے لیے اربوں روپے کے انفراسٹرکچر پروژیکٹس بنا رہی ہے، جبکہ دوسری طرف یہ دہشت گرد سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کو



