قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

10-OCT-2026

خبرکدا ویب ڈیکس:  قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری کے لیے قرارداد پیش کر دی گئی۔ ایوان میں قرارداد پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے چار گھنٹے سے زائد بحث کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی حکومت نے ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کا دفاع کیا، جبکہ اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔ اس معاملے پر ایوان میں سیاسی اختلافات بھی سامنے آئے۔

قانونی تقاضوں کے تحت صدر کی جانب سے جاری کردہ ایمرجنسی کے اعلان کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورت حال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے باعث یہ قدم اٹھانا ضروری تھا۔

دوسری جانب ایمرجنسی کے معاملے پر سیاسی اختلاف برقرار ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے بعد اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

Mahrang Baloch Nexus with India and Israel

Mahrang Baloch stands convicted of a crime that ends any pretence of peaceful activism. On 22 June 2026 an Anti-Terrorism Court in Quetta sentenced her to life imprisonment for her role in the killing of Frontier Corps soldier Shabbir Ahmed. The soldier was beaten to death during violence that erupted at a BYC-led protest in Gwadar in July 2024.

Read More »