معرکۂ حق سے عالمی ثالثی تک

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

7 مئی 2026 کو بلوچستان کے سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسداد دہشت گردی و انتہا پسندی میں پاکستان کی تاریخی فتح کے حوالے سے خصوصی نشست منعقد کی گئی

اس نشست میں ممتاز رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین و محققین نے شرکت کی اس سے اندازہ کریں کہ یہ اجلاس محض ایک علمی نشست نہیں تھا، بلکہ اس قومی عزم کا اعلان تھا کہ پاکستان کا ہر مکتبہ فکر اور ہر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والا شخص پاکستان کے دفاع کے حوالے سے کس قدر حساس ہے اور دفاع کے لیے کس قدر متحد ہے
یہی وہ پاکستان کے متعلق حساسیت ہے جس نے دفاع سے لیکر خارجہ پالیسی /سویلین و ملٹری ڈپلومیسی سے وہ کارنامے انجام دییے کہ” پاکستان کی درخواست پر” کا جملہ دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور دنیا حیران رہ گئ پاکستان اس ملک کی جنگ کا ثالث ہے جو اب تک دنیا میں جنگوں کا ثالث رہا. امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کو باقاعدہ غیر جانبدار اور بہترین ثالث قرار دیکر قرارداد بھی پیش کی گئی اور ایران نے بھی پاکستان کو اپنا اکلوتا ثالث قرار دیا.

اس اجلاس میں تفصیلی طور پر ان معجزہ نما حقائق اور پہلگام سے بنیان المرصوص تک کا احاطہ کیا گیا کہ کیسے پاکستان کی معرکہ حق میں فتح نے کس طرح ملٹری ڈپلومیسی کا روپ دھارا اور کیسے یہ ملٹری ڈپلومیسی خارجہ محاز پر پاکستان کی عظمت کا ستون بن گئ

ڈاکٹر عصمت اللہ خان، ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر، نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عسکری فتوحات کو موجودہ سفارتی کامیابیوں کی بنیاد قرار دیتے ہوے کہا پاکستان کی جنگ بقا سے شروع ہوئی تھی اور اس کی پالیسی اور دانش مندی دیکھیے کہ وہ اب عالمی تنازعات میں ثالثی کر رہا ہے۔پاکستان ایک مستحکم اور طاقتور قوت ہے جو خطے میں توازن قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا-ایران تنازع میں ثالثی کا کردار پاکستان کو عالمی امن اور معاشی استحکام کا محافظ ثابت کرتا ہے

وزیر منصوبہ بندی و ترقی بلوچستان، میر ظہور احمد بلیڈی نے “معرکۂ حق کو پاکستان کا طاقت کا ثبوت قرار دیتے ہوے کہا دنیا ہمارا دفاع دیکھ چکی، پاکستان کی خودمختاری کو کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی۔ یہ فتح صرف دشمن کے خلاف نہیں تھی، یہ فتح جارحیت کے خلاف تھی۔
انہوں نے مرکز کی علمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی نشستیں نوجوانوں کو حقائق پاکستان کو درپیش مسائل ہماری ان مسائل کے خلاف طاقت کا شعور، مثبت سوچ اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتی ہیں۔

چیف کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر دوست محمد بریچ نے مرکز کو تحقیق اور پالیسی سازی کا قلعہ قرار دیا اور کہا:
“پاکستان نے دفاع سے خود کو منوایا اور اس سے آگے بڑھ کر اپنی پالیسی اور دانش مندی سے سفارتی اثر و رسوخ کا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ کامیابی ماہرین اور حکومتی اہلکاروں کے مشترکہ منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔”

بابر خان یوسف زئی، معاون برائے میڈیا امور وزیر داخلہ بلوچستان نے معرکۂ حق کو آزادی کے بعد قومی تاریخ کا سب سے بڑا موڑ قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ واقعہ عسکری قیادت کے عزم اور پاک فوج کی حکمتِ عملی کا ثبوت ہے، جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک معزز مقام دلایا جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک معزز مقام دلایا۔ اور یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے اج سے قبل دنیا میں کبھی خود کو اتنا معتبر نہیں پایا
اسکالر و محقق محترمہ سعدیہ زہرہ نے اس میں اظہار خیال کرتے ہوے کہا:
“یہ باطل کے خلاف سچائی کی جیت تھی، اتحاد کی تصویر تھی۔ یہ وہ لمحہ تھا جب عوام اور حکومت ایک ہو کر دنیا کو پیغام دے رہے تھے کہ پاکستان جھوٹ نہیں، مکالمہ اور امن کی سیاست کرتا ہے۔” پاکستان جارح نہیں لیکن دفاع کرنا جانتا ہے

بےشک ایسی نشستیں نوجوانوں کو ملکی مسائل اور اس کی پالیسی کے متعلق شعور دینے کے لیے بےحد ضروری ہیں۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »