
میناز، بلیدہ: مسلح عناصر کا تاجر کی گاڑیوں پر حملہ، 1 ڈرائیور شہید، 1 اغواء اور 1 گاڑی نذرِ آتشضلع کیچ (نیوز ڈیسک) — بلیدہ کے علاقے میناز میں مسلح افراد نے بھتہ نہ دینے پر مقامی بلوچ تاجر کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ اور حملے کے نتیجے میں 1 ڈرائیور کو شہید جبکہ ایک شخص کو اغواء کر لیا۔ذرائع کے مطابق نام نہاد سرفروشوں اور مسلح شرپسندوں نے تاجر سے بھتہ وصول کرنے کی کوشش کی، اور انکار پر ان کی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید واقعے کے نتیجے میں خضدار کا رہائشی ڈرائیور محمد ناصر موقع پر ہی شہید ہو گیا، جبکہ تربت کا رہائشی گلزار شدید زخمی ہوا۔ حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران تربت ہی کے رہائشی یعقوب نامی شخص کو اغوا کر لیا اور 1 گاڑی کو موقع پر آگ لگا کر خاکستر کر دیا۔ مقامی سیکیورٹی اداروں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور اغوا ہونے والے شہری کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔مقامی حلقوں اور عوام نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچ عوام کے روزگار، معیشت اور جان و مال پر حملہ قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حقوق کی نام نہاد جدوجہد کے نام پر اپنے ہی بے گ



