آپریشن عزم استحکام: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، ملک بھر میں 49 ہندوستانی سہولت کار اور خوارج ہلاک

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 49 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ یہ کامیابیاں وفاقی ایپیکس کمیٹی کے منظور شدہ قومی ایکشن پلان کے وژن “عزمِ استحکام” کے تحت حاصل کی گئیں۔


خیبر پختونخوا: ‘فتنہ الخوارج’ کے 12 دہشت گرد ہلاک
خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر میں ہندوستانی سرپرستی میں کام کرنے والے “فتنہ الخوارج” کے خلاف اعلیٰ سطح کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 12 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی (IED) ریموٹ کنٹرول، جدید اسلحہ، گولا بارود اور موٹر سائیکلیں برآمد کر کے تباہ کر دی گئیں۔
بلوچستان: ‘فتنہ الہندوستان’ کے 37 شرپسند واصلِ جہنم
بلوچستان کے اضلاع مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے 10 مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران “فتنہ الہندوستان” کے 37 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرم اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات کی بڑی مقدار بھی تحویل میں لے کر تلف کر دی گئی۔
عزمِ استحکام: کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سرحدوں کے تحفظ اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مکمل طور پر متحد اور پرعزم ہیں۔ علاقے کو دیگر بھارتی پراکسیز اور شرپسندوں سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس اور سنینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ بیرونی فنڈنگ پر چلنے والی دہشت گردی کا یکسر خاتمہ کیا جا سکے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

Mahrang Baloch Nexus with India and Israel

Mahrang Baloch stands convicted of a crime that ends any pretence of peaceful activism. On 22 June 2026 an Anti-Terrorism Court in Quetta sentenced her to life imprisonment for her role in the killing of Frontier Corps soldier Shabbir Ahmed. The soldier was beaten to death during violence that erupted at a BYC-led protest in Gwadar in July 2024.

Read More »