29-OCT-2026

خبرکدا ویب ڈیکس پشاور کے علاقے آخون بابا قبرستان، عزا خیل روڈ پر سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے ایک مشترکہ اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تھانہ متنی کی حدود میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گھات لگا کر کارروائی کی۔ فائرنگ کے شدد تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے، جبکہ تمام سیکیورٹی اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت
ہلاک ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کی شناخت مندرجہ ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
- ریاض عرف حذیفہ ولد ناصر (ساکن مریم زئی)
- ذاکر عرف عدنان ولد ناصر (ساکن مریم زئی)
- اویس ولد شہزاد (ساکن متنی)
- منیب عرف لیوانے ولد منیر (ساکن ساری خوڑہ)
- ابنِ امین عرف محمدی ولد گلستان (ساکن مریم زئی)
بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، جن میں شامل ہیں:
- ایک عدد RPG-7 راکٹ لانچر اور راکٹ
- دو عدد آئی ای ڈی (IEDs) بم
- دو عدد ایس ایم جی (SMGs) رائفلز
- دو عدد پسٹل اور بھاری مقدار میں کارتوس
کارروائی کے بعد علاقے کو حصار میں لے کر سرچ اور سراغ رسانی (Surveillance) کا عمل جاری ہے تاکہ سیکیورٹی صورتحال کو مکمل طور پر بحال رکھا جا سکے۔ یہ کارروائی خیبر پختونخوا اور بالخصوص پشاور میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پاک فوج اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ انسدادی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔



