صدر مملکت اور وزیراعظم کا کوئٹہ کوئلہ کان دھماکے پر اظہارِ افسوس، کانوں میں حفاظتی اقدامات پر زور

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کے روز کوئٹہ کے علاقے سونگی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے افسوسناک دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جہاں حادثے کے وقت 42 کان کن کان کے اندر موجود تھے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ بیانات میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امدادی کارروائیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھی جائیں، تمام متاثرہ مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

دونوں رہنماؤں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلے کی بھی دعا کی۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے اس سانحے کے تناظر میں کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »