بلوچستان: سراناں میں جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی شناخت مکمل، خریدار انگور خریدنے گئے تھے

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

نیوزڈیسک: پشین کے علاقے سراناں میں بلوچستان لیریشن آرمی (BLA) کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے عارفوالا کے پانچوں فروٹ ٹریڈرز (پھل فروشوں) کی شناخت کر لی گئی ہے۔ یہ افراد روزگار کے سلسلے میں بلوچستان آئے تھے۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، پانچوں افراد چند روز قبل اپنے ٹرکوں پر انگور خریدنے کے لیے بلوچستان گئے تھے۔ یہ معمول کا تجارتی سفر اس وقت المیے میں بدل گیا جب تاجروں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، اور بعد میں ان کی لاشیں سراناں کے علاقے سے برآمد ہوئیں۔

شناخت ہونے والے افراد:

  • محمد اشرف
  • زمان
  • علی احمد

اس دلخراش واقعے پر حکومتِ بلوچستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ معےوم شہریوں کے قاتلوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات: سراناں کا علاقہ حالیہ دنوں میں پے در پے پُرتشدد واقعات کی زد میں رہا ہے۔ اس سے قبل 24 اگست کو بھی سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنے والے پنجاب کے پانچ مزدوروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا گیا تھا، جبکہ مشینری کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نوشکی میں بھی سندھ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

اس نوعیت کے پُرتشدد واقعات نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں بلکہ بلوچستان کی معیشت، تجارت اور باہر سے روزگار کی غرض سے آنے والے محنت کشوں کے لیے بھی شدید خوف و ہراس کا سبب بن رہے ہیں۔ انتظامیہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے جبکہ لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں لے کر سوگوار ہیں۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »