تربت: فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی سفاکیت، 30 سالہ مہگل اغوا کے بعد قتل

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

(ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بے حسی اور سفاکیت کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے 30 سالہ عام شہری عورت مہگل کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا۔

واقعات کے مطابق 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی رات فتنۃ الہندوستان کے مسلح دہشت گرد تربت، کیچ کے علاقے کلاگ میں سول محمد کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور ان کی 30 سالہ زوجہ مہگل کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے۔ اگلے ہی روز تربت یونیورسٹی کے قریب سے مہگل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی، جس سے علاقے میں شديد خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ اندوہناک واقعہ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی اور فتنۃ الہندوستان کا اصل نشانہ کوئی اور نہیں بلکہ عام اور بے گناہ شہری ہیں۔ اس سے قبل نوشکی میں بھی بی بی حنیفہ اور ان کی 17 سالہ بیٹی بی بی حفصہ کو اسی طرح سفاکیت سے قتل کیا گیا تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشت گرد اب گھروں میں داخل ہو کر معصوم خاندانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ایک نہتی عورت کے اغوا اور قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والے اور خود ساختہ تنظیمیں BLA اور BLF کے ان بزدلانہ اقدامات اور شہریوں کے قتلِ عام پر خاموش کیوں ہیں؟

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامي انتظامیہ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مہگل کے اغوا اور قتل میں ملوث عناصر اور فتنۃ الہندوستان کے اس نیٹ ورک کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو بھی شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »