بی آر جی کے جعلی چیک پوسٹوں کے دعوے: دہشتگردوں کا پروپیگنڈا بے نقاب

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

خبر کدا ویب ڈیسک: کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز (BRG) کی جانب سے کچھی کے علاقوں میں نام نہاد ناکہ بندیوں، گاڑیوں کی تلاشی اور گشت کے جھوٹے دعوے ایک بار پھر اس کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کو بے نقاب کر چکے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی موثر اور مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں زمین تنگ ہونے پر یہ گروہ اب اوچھے ہتھکنڈوں اور فرضی اسٹنٹ کے ذریعے اپنی موجودگی کا جھوتھا تاثر دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق، فتنہ الہند سے جڑی اس کالعدم تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ یہ فرضی “چیک پوسٹیں” اس کے سوا کچھ نہیں کہ شکست خوردہ دہشتگرد مایوسی کے عالم میں سستی شہرت اور نفسیاتی دباؤ کے لیے ڈرامے رچا رہے ہیں۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ اس خونی گروہ کا کسی بھی علاقے پر کوئی زمینی وجود یا کنٹرول باقی نہیں رہا۔

بی آر جی کا پورا پروپیگنڈا نظام صرف اور صرف فریب پر کھڑا ہے۔ یہ عناصر بجلی کے ٹاورز کو اڑا کر، عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر اور بنیادی خدمات معطل کر کے بلوچستان کے عام شہریوں کی روزی روٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کے اس طرح کے شیطانی ہتھکنڈے صریحاً ان کے عوام دشمن ایجنڈے کو ظاہر کرتے ہیں، جہاں خوف اور جبر کے ذریعے اسی آبادی کو ڈرایا جاتا ہے جس کے نام پر یہ سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔

جعلی ناکوں اور سڑکوں پر چیکنگ کے یہ من گھڑت دعوے خوف پھیلانے، شہریوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالنے اور وہاں دہشتگردوں کی فرضی اتھارٹی ثابت کرنے کی ایک سوچی سمجھھی سازش ہیں۔ دوسری طرف، قانون نافذ کرنے والے ادارے منظم کارروائیوں کے ذریعے ان عناصر کو چھپنے کی کوئی جگہ نہیں دے رہے، ان کے تمام نیٹ ورک توڑے جا رہے ہیں اور عوام کی بلاخوف و خطر آمدورفت کو مکمل طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

بلوچستان کے باشعور عوام دہشتگردوں کی ان غنڈہ گردی اور دھمکیوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ صوبے کے باسی امن، ترقی، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشتگردی کے انوکھے ہتھکنڈے اب کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »