حب میں جدید آئل سٹی: بلوچستان پاکستان کا نیا توانائی و تجارتی گیٹ وے بننے کو تیار

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

خبر کدا ویب ڈیکس: وزارتِ پیٹرولیم نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں جدید آئل سٹی کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو خطے کا بڑا پیٹرولیم لاجسٹک اور ٹریڈنگ حب بنانا ہے۔ یہ منصوبہ بلوچستان کی معاشی اہمیت اور قومی ترقیاتی ترجیحات میں اس کے مرکزی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ گوادر اور سی پیک کے بعد یہ صوبے میں ایک اور میگا انفراسٹرکچر منصوبے کا اضافہ ہے، جو مقامی روزگار، تجارتی سرگرمی اور قومی توانائی سلامتی سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔

وفاقی حکومت نے حب کے ساحلی علاقے کو عالمی معیار کے پیٹرولیم ٹریڈنگ اور اسٹوریج حب میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کی فزیبلٹی اسٹڈی معروف بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم ٹیکنیک کے سپرد کی گئی ہے۔ مجوزہ آف شور سنگل پوائنٹ مورنگ سہولت بڑے آئل ٹینکرز کے لیے لنگر اندازی ممکن بنائے گی، جو بلوچستان کے ساحل کی بین الاقوامی تجارتی حیثیت میں اضافہ کرے گی۔

اس پروجیکٹ کے تحت بانڈڈ اسٹوریج سہولیات کے ذریعے بین الاقوامی کمپنیاں فوری ٹیکس ادائیگی کے بغیر تیل ذخیرہ کر سکیں گی، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ دو نئی مخصوص پائپ لائنز کے ذریعے آف شور ٹرمینل کو قومی سپلائی نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا؛ پہلی پائپ لائن خام تیل کیماڑی کی صنعتی تنصیبات تک پہنچائے گی جس سے کراچی کی ریفائننگ صنعت کو فائدہ ہوگا، جبکہ دوسری پائپ لائن پیٹرولیم مصنوعات کو پورٹ قاسم اور موجودہ وائٹ آئل پائپ لائن سے منسلک کرے گی۔

یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی سپلائی چین کو مستحکم اور خود کفیل بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ حب میں یہ میگا انفراسٹرکچر منصوبہ بلوچستان میں وفاق کی سنجیدہ ترقیاتی سرمایہ کاری کا واضح ثبوت ہے، جو صوبے کے قومی دھارے میں انضمام کو تقویت دیتا ہے۔ مکمل ہونے پر یہ منصوبہ ہزاروں مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع، ساحلی شہروں کی معاشی نمو، اور بلوچستان کو پاکستان کی توانائی و تجارتی حکمتِ عملی کے مرکز میں لے آئے گا۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »