بلوچ روایات اور عورت کے تقدس کو پامال کرنے والے عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

خبر کدا)ویب ڈیکس(: بلوچ تاریخ ہزاروں سال پرانی ایک بہادر قوم کی داستان ہے جو غیرت، بہادری، مہمان نوازی اور ثقافتی احترام کی روشن مثالیں قائم کرتی آئی ہے۔ بلوچ روایات میں عورت، بچے اور بزرگ ہمیشہ عزت اور تحفظ کے مستحق سمجھے جاتے رہے ہیں، لیکن بی ایل اے (BLA) جیسی تنظیمیں ان روایات کو پامال کرتے ہوئے خواتین کو خودکش حملوں اور تشدد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر جعلی دوستی، محبت، مالی لالچ، ہنی ٹریپنگ اور بلیک میلنگ کے ذریعے اپنے جال میں پھنسایا جاتا ہے اور پھر انہیں مزید بھرتیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک مسلسل سائیکل ہے: ہنی ٹریپ، بلیک میل، جبری استحصال اور نئی بھرتی، جو بلوچ معاشرے کی قدیم غیرت، وقار اور روایات کو مسخ کر رہا ہے۔

جو عناصر عورت کی حرمت، بلوچ ضابطے، قبائلی اقدار اور ثقافتی روایات کو پامال کرتے ہیں، نہ وہ بلوچ روایات کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی بلوچ اقدار کے امین ہیں۔ ایسے عناصر نے صرف اپنے ناپاک مقاصد کے لیے بلوچیت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، کیونکہ بلوچ روایت میں عزت کی حفاظت ہوتی ہے، عزتوں کا سودا نہیں؛ بلوچ اپنی بیٹیوں کو تحفظ دیتا ہے، انہیں تشدد اور استحصال کا ہتھیار نہیں بناتا۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »