فضل الرحمان کا مفتی محمود مرکز کے خلاف ممکنہ کارروائی پر طلبہ کو ڈھال بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

29-OCT-2026

خبرکدا ویب ڈیکس : خیبر پختونخوا میں مفتی محمود مرکز کی سرکاری زمین سے تجاوزات واگزار کرانے کے تنازع نے دینی سیاست کے نام پر طلبہ کو ڈھال بنانے اور ذاتی مفادات کے تحفظ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری اراضی پر قائم مفتی محمود مرکز سے تجاوزات ہٹانے کا معاملہ اب محض ایک انتظامی کارروائی تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ ایک بڑے سیاسی اور قانونی اسکینڈل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

ایک عام سے مدرسے سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے فضل الرحمان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ڈی آئی خان سے لے کر دارالحکومت اسلام آباد کے مہنگے ترین سیکٹر G-6 تک قیمتی جائیدادیں، عالیشان محلات اور درجنوں مدارس کے نام پر اثاثے کھڑے کیے ہیں۔

سرکاری اراضی واگزار کرانے کی اس کارروائی نے اس پورے نیٹ ورک کی قانونی حیثیت اور مالیاتی شفافیت پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

معاملے کا سب سے زیادہ دردناک اور تشویشناک پہلو یہ ہے کہ جب ذاتی محلات اور مفتی محمود مرکز کی زمین بچانے کا وقت آتا ہے تو غریب اور پس ماندہ گھرانوں کے ان معصوم بچوں کو آگے کر دیا جاتا ہے جو اپنے والدین کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دینی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔

غریب والدین اپنے بچوں کو پیٹ کاٹ کر قرآن و حدیث کی تعلیم کے لیے بھیجتے ہیں، لیکن الزام یہ ہے کہ ان بچوں کو تحفظ دینے کے بجائے ناجائز قبضوں اور تجارتی مفادات کی حفاظت کے لیے بطور انسانی ڈھال استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک طرف خاندان کے افراد اسمبلیوں کی پرآسائش کرسیوں اور بیرونِ ملک سیر سپاٹوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور دوسری طرف غریب کے بچوں کے مقصدمیں لاٹھیاں اور آنسو گیس آتی ہے۔

قومی اسمبلی کا فلور اور دھمکیوں کی سیاست

پاکستانی سیاست میں مذہب کارڈ کے استعمال کا یہ پہلا موقع نہیں ہے، لیکن جس طرح حالیہ دنوں میں قومی اسمبلی کے فلور سے وفاقی وزراء اور صوبائی حکومت کو کھلی دھمکیاں دی گئیں، اس نے قانون اور آئین کی رٹ کو کھلا چیلنج فراہم کیا ہے۔

ایوان کے اندر یہ اعتراف کرنا کہ مفتی محمود مرکز کو بچانے کے لیے طلبا کو صفِ اول میں کھڑا کیا گیا، اس بات کا ثبوت ہے کہ سیاسی دباؤ بڑھانے کے لیے اداروں کو بلیک میل کرنے کا پرانا ہتھکنڈہ اب بھی استعمال ہو رہا ہے۔

ماضی میں بھی جب کبھی احتساب یا قانون کی بالادستی کی بات کی گئی، اسے مذہبی تقدس کی آڑ میں چھپانے کی کوشش کی گئی تاکہ کرپشن اور ناجائز اثاثوں کے گرد گھیرا تنگ نہ ہو سکے۔

ریاستی رٹ اور قانون کی عملداری کا کڑا امتحان

اس پورے منظرنامے کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ قانون کی مساوی عملداری کے بغیر ملک میں جمہوریت اور گڈ گورننس کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ایک طرف اپنے اثاثوں اور محلات کا دفاع ہے تو دوسری طرف آئین و قانون کی حکمرانی کا تقاضا ہے۔

اب قوم یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ آیا ریاست طاقتور شخصیات کے ان ناجائز قبضوں کے آگے بے بس رہتی ہے یا پھر بلا تفریق قانون نافذ کر کے ان معصوم بچوں کو سیاسی ایندھن بننے سے نجات دلائی جاتی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ مذہب کے نام پر ذاتی اور سیاسی سلطنتیں قائم کرنے کے اس تسلسل کو روکا جائے اور تمام اداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

Social Media: Pakistan’s Fastest Response to Fake News

A false claim can cross Pakistan in minutes. A misleading video, an old photograph or an invented quotation can appear on hundreds of phones before a newspaper has published a correction. In that race, social media has a special importance: it can spread misinformation, but it can also expose it.

Read More »