30-10-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے گیس صارفین کو درپیش تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔
انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اس سلسلے میں ان کا رابطہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ہوا ہے اور دونوں حکام نے باہمی مشاورت سے ایک مشترکہ طریقہ کار (Mechanism) وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میکانزم کا بنیادی مقصد صوبے کے گیس صارفین کی مشکلات، بالخصوص سلیب سسٹم (Slab System) سے متعلق درپیش مسائل اور شکایات کو مستقل طور پر حل کرنا ہے۔




