30-10-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے زیر انتظام پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (PTV) نے خصوصی طور پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے 20 مستقل سرکاری ملازمتیوں (Regular Jobs) کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسامیاں صرف ان امیدواروں کے لیے ہیں جن کے پاس بلوچستان کا لوکل یا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ موجود ہے۔
اسامیوں کی تفصیلات:
یہ بھرتی پی ٹی وی کے مختلف شعبوں میں کی جائے گی، جن میں پروڈکشن، صحافت (Journalism)، مارکیٹنگ، انجینئرنگ، فنانس، آئی ٹی (IT) اور ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ اسامیاں پے اسکیل 16 اور 16.5 کے برابر ہیں اور ان میں درج ذیل اہم عہدے شامل ہیں:
- پروڈیوسر کرنٹ افیئرز
- نیوز پروڈیوسر / رپورٹر
- سب ایڈیٹر
- مارکیٹنگ آفیسر
- ایسوسی ایٹ انجینئر
- اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ
- کمپیوٹر گرافکس ڈیزائنر
- سیکیورٹی اسسٹنٹ
بھرتی کا طریقہ کار اور اہلیت:
اس بھرتی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے پی ٹی وی نے فیصلہ کیا ہے کہ امیدواروں کے لیے کوئی تحریری یا داخلہ ٹیسٹ (Written Test) منعقد نہیں کیا جائے گا۔ اس کے بجائے، تمام امیدواروں کے براہِ راست ‘واک اِن انٹرویوز’ (Walk-in Interviews) ضلع کی سطح پر ہوں گے۔
- تعلیمی قابلیت: مختلف عہدوں کے لیے تعلیمی معیار میٹرک سے لے کر ماسٹرز ڈگری تک مقرر کیا گیا ہے۔
- تجربہ: زیادہ تر آسامیوں کے لیے متعلقہ شعبے میں دو سے پانچ سال کا تجربہ درکار ہے۔
- عمر کی حد: سیکیورٹی اسسٹنٹ کے لیے عمر کی حد 18 سے 45 سال، جبکہ دیگر تمام آسامیوں کے لیے عمر کی حد 18 سے 35 سال مقرر ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ:
پی ٹی وی نے مقامی امیدواروں کی سہولت کے لیے پورے بلوچستان میں ‘ایمپلائمنٹ سیلز’ (Employment Cells) قائم کر دیے ہیں۔ امیدوار اپنی درخواستیں اپنے مقامی ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ سیل کے ذریعے یا نیشنل جاب پورٹل (National Job Portal) کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔




