کالعدم بی ایل ایف کی شدید بوکھلاہٹ: 129 اہلکاروں کی ہلاکت کے داغے گئے جعلی دعوے، زمینی حقائق نے فریب کا پردہ چاک کر دیا

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

2-NOV-2026

خبرکدا)ویب ڈیکس(: کالعدم فتنۃ الہندوستان کی ذیلی تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (BLF) نے سیکیورٹی فورسز کی پے در پے کامیاب کارروائیوں اور اپنے حملوں میں ڈرامائی کمی سے بوکھلا کر سوشل میڈیا پر من گھڑت اور جعلی فتوحات کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کا مقصد اپنے صفوں میں پھیلی مایوسی اور جانی نقصان پر پردہ ڈالنا ہے۔

جعلی اعداد و شمار بمقابلہ زمینی حقائق

کالعدم بی ایل ایف نے نومبر کے آغاز میں جاری کردہ اپنی پروپیگنڈا رپورٹ میں 17 علاقوں میں 25 حملوں اور 129 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے مضحکہ خیز دعوے کیے ہیں۔ تاہم، زمینی سچائی اس مبالغہ آرائی سے بالکل برعکس ہے:

  • شدت پسندوں کا تسلیم شدہ اور واقعی نقصان: بی ایل ایف نے مجبوری میں اکتوبر کے دوران اپنے 31 جنگجوؤں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے، جبکہ حقیقت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
  • اکتوبر میں 79 سے زائد دہشت گرد واصلِ جہنم: سیکیورٹی فورسز نے اکتوبر کے مہینے میں واشُک، کوئٹہ، نوشکی، خضدار، گوادر، کچھی اور وڈھ میں ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران 79 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
  • گوادر کا کامیاب آپریشن: 22 اکتوبر کو گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں ایک خاتون دہشت گرد سمیت فتنۃ الہندوستان کے 10 دہشت گردوں کو بغیر کسی فوجی نقصان کے ہلاک کر کے آپریشن مکمل کیا۔

دہشت گردانہ حملوں میں 46 فیصد کمی

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کی آزادانہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ستمبر میں دہشت گردی کے 132 واقعات کے مقابلے میں اکتوبر میں 46 فیصد کمی کے ساتھ صرف 71 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ یہ اعداد و شمار بی ایل ایف کے کارروائیاں بڑھانے اور طاقت میں اضافے کے دعوؤں کا پلندہ فاش کرتے ہیں۔

معاشی سبوتاژ اور عوام دشمن اقدامات

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل ایف اب میدانِ جنگ میں شکست کھا کر تجارتی شاہراہوں کو بلاک کرنے، عام شہریوں کو تنگ کرنے اور تجارتی ٹرکوں کو نقصان پہنچانے جیسے بزدلانہ اقدامات کر رہی ہے۔ یہ سرگرمیاں براہِ راست بلوچستان کے عوام، مقامی تاجروں اور روزگار پر حملہ ہیں جو ان عناصر کے عوام دشمن چہرے کو واضع کرتی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے اعادہ کیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں چلنے والے ان تمام دہشت گرد نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پروپیگنڈے پر مبنی کسی بھی جعلی بیانیے کو ملک و صوبے کے امن پر اثر انداز ہونے نہیں دیا جائے گا۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

Social Media: Pakistan’s Fastest Response to Fake News

A false claim can cross Pakistan in minutes. A misleading video, an old photograph or an invented quotation can appear on hundreds of phones before a newspaper has published a correction. In that race, social media has a special importance: it can spread misinformation, but it can also expose it.

Read More »