احمد وال، نوشکی حملے کے دعوے غیر مصدقہ: بھارتی پراکسیز کا جھوٹا بیانیہ فیلڈ سیکیورٹی ناکامیوں کو چھپانے میں ناکام

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

3-NOV-2026

خبرکدا ویب ڈیکس:  نوشکی کے علاقے احمد وال میں حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام دعوے مکمل طور پر غیر مصدقہ اور من گھڑت ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی پراکسیز اور ان سے منسلک اکاؤنٹس حقائق کو مسخ کر کے عوام میں خوف و ہراس اور گمراہ کن بیانیہ پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران تقریباً 79 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے ان کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان پے در پے کامیاب آپریشنز کے بعد بھارتی ڈس انفارمیشن نیٹ ورک بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے اور اپنی ناکامیوں اور دہشت گردوں کو پہنچنے والے بھاری نقصان سے توجه ہٹانے کے لیے منظم پروپیگنڈے کا سہارا لے رہا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عوام دشمن اور ملک دشمن عناصر کا یہ گمراہ کن بیانیہ جلد دم توڑ جائے گا، اور سیکیورٹی فورسز ملک سے غیر ملکی فنڈڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گی۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest