محکمہ بلدیات بلوچستان کا کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کا جامع جائزہ

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

نیوز ڈیسک: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ بلوچستان عبدالرؤف بلوچ کی زیر صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گزشتہ و موجودہ مالی سال کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں، انسانی وسائل اور صوبے بھر میں محکمہ جات کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی بلوچ، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نذر زہری اور لوکل گورنمنٹ کے فوکل پرسن طہٰ جنید سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے اہم فیصلے اور جائزے:

  • چیف سیکرٹری آفس کی پریزنٹیشن: چیف سیکرٹری بلوچستان کے دفتر کے لیے تیار کی گئی محکمے کی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف سے متعلق پریزنٹیشن کو حتمی شکل دی گئی، جس میں مارچ 2024 سے جون 2026 تک کی اہم کامیابیوں کو نمایاں کیا گیا۔
  • میرٹ اور شفافیت: سیکرٹری بلدیات نے ہدایت کی کہ محکمے میں نئی بھرتیوں اور ترقیاں (پروموشنز) کے عمل میں میرٹ اور مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
  • نئے انتظامی اضلاع کا قیام: صوبے میں نئے اضلاع، سب ڈویژنز اور ڈویژنز کے قیام کی تجاویز اور اس کے لیے درکار انسانی وسائل و بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔
  • ترقیاتی فنڈز اور منصوبے: پی ایس ڈی پی (PSDP) اور غیر پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل اور فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »