کوئٹہ: بلوچستان کی دو خواتین خدیجہ پیر محمد اور صفیہ عبدالخالق کا پریس کانفرنس میں اہم انکشاف، کالعدم تنظیموں کے تاریک روپ بے نقاب

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

خبر کدا ویب ڈیکس: کوئٹہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی دو خواتین، خدیجہ پیر محمد اور صفیہ عبدالخالق نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کی سازشوں اور ان کے مذموم عزائم سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ خواتین نے اعتراف کیا کہ انہیں مختلف طریقوں سے ورغللا کر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال کیا گیا تھا۔

تربت سے بی ایس سی مکمل کرنے والی خدیجہ پیر محمد نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا اور 2022 میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے مطابق، ان کے بھائی اور اس کے ایک دوست نے انہیں پاکستان کے خلاف ورغلایا، جس کے بعد ایک منصوبے کے تحت انہوں نے نوکنڈی میں دھماکے میں حصہ لیا۔ پریس کانفرنس کے دوران خدیجہ نے اپنے اس عمل پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اور عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ کسی بھی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رکھیں گی۔

دوسری جانب بسیمہ سے تعلق رکھنے والی صفیہ عبدالخالق نے بتایا کہ ان کی ایک سہیلی نے انہیں بی ایل اے کے ایک کمانڈر سے ملوایا تھا، جس کے بعد ان کا چار سے پانچ مختلف کمانڈرز کے ساتھ رابطہ رہا۔ صفیہ کے مطابق، ان کمانڈرز نے انہیں خودکش کارروائی کے لیے گاڑی چلانے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے جذباتی سوال اٹھایا کہ “تنظیم والے ہمیں دہشت گردی کی راہ پر کیوں ڈالتے ہیں اور اپنے بچوں کو کیوں استعمال نہیں کرتے؟” صفیہ نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آج کے بعد کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رکھیں گی۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »