عاجزی کی زندہ مثال: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا اکانومی کلاس میں عام مسافروں کے ساتھ سفر

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

خبرکداویب ڈیکس: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی سادگی اور عاجزی کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا اور عوام میں خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپسی کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کسی قسم کے وی آئی پی پروٹوکول یا مہنگے انتظامات کے بجائے اکانومی کلاس میں عام مسافروں کے ساتھ سفر کیا۔

عام مسافروں کے درمیان ایک عام شہری کی طرح بیٹھے ہوئے ان کی یہ ویڈیو اور تصاویر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ حقیقی قیادت عیش و آرام یا پروٹوکول کی محتاج نہیں ہوتی۔

پروٹوکول نہیں، عاجزی اصل وقار ہے:

آج کے اس دور میں جہاں بڑے عہدوں پر فائز شخصیات کے لیے شان و شوکت اور بھاری بھرکم پروٹوکول کو لازمی سمجھا جاتا ہے، وہیں ایک وزیر داخلہ کا عام شہریوں کے دوش بدوش سفر کرنا یہ واضح کرتا ہے کہ حقیقی عزت کرسی یا طاقت میں نہیں، بلکہ عوام کے ساتھ جڑے رہنے اور ان میں عاجزی تلاش کرنے میں ہے۔

ایک سینئر حکومتی عہدیدار کی طرف سے یہ سادگی اور عوام دوستی کا عملی مظاہرہ ایک خوش آئند روایت ہے، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو عوام سے الگ نہیں بلکہ ان کا ہی ایک حصہ بن کر رہتا ہے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »