خاران حملے کے بعد بلوچستان بھر کی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

خاران میں پولیس تھانے اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے دفاتر پر مسلح افراد کے حملے کے بعد بلوچستان بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مسلح افراد ہفتے کی رات گئے شہر میں داخل ہوئے اور مختلف سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے شہر کے مرکزی پولیس تھانے پر دھاوا بول دیا، سرکاری ریکارڈ کو نقصان پہنچایا اور بعد ازاں عمارت کو آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی ٹی ڈی کے دفتر میں داخل ہو کر وہاں موجود ریکارڈ بھی تباہ کر دیا اور عمارت کو نذرِ آتش کر دیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں اور خاران شہر کے مختلف حصوں میں حملہ آوروں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔

رات گئے تک شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کی بھاری نفری کو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ دیگر حساس مقامات پر بھی تعینات کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد زیادہ تھی اور وہ کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم فائرنگ کے تبادلے یا حملوں کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واقعے کے بعد حکام نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ نافذ کرتے ہوئے تمام پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اپنی متعلقہ چوکیوں اور تھانوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ اہلکاروں کو مکمل اسلحے اور سازوسامان کے ساتھ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »