کوہاٹ کے بے یار و مددگار عوام اور سہیل آفریدی کی ترجیحات: عوامی جانوں سے زیادہ عمران خان کی صحت عزیز!

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

خبر کدا ویب ڈیکس: کوہاٹ میں ہونے والے دلخراش اور لرزہ خیز سانحات میں درجنوں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہو گئیں، صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر ہر آنکھ اشکبار ہے، مگر خیبر پختونخوا کے حکمرانوں کی ترجیحات تاحال تبدیل نہ ہو سکیں۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ان کے نزدیک عوامی جانوں کے تحفظ سے زیادہ اہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور سیاست ہے۔

عوامی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور بدامنی کے باعث خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، معصوم عوام جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، لیکن صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ اور توانائیاں صرف اور صرف ایک شخص کی صحت اور رہائی کے گرد گھومتی ہیں۔

موصوف کئی بار برملا یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا حل یا صوبے کا امن نہیں بلکہ عمران خان کی صحت ہے۔ کوہاٹ کے سانحے کے بعد بھی حکومتی رویے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام اس وقت بالکل بے یار و مددگار ہیں اور صوبائی مشینری عوامی فلاح و بہبود کے بجائے سیاسی وفاداریاں نبھانے میں مصروف ہے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

تاریخی حقائق بمقابلہ بے بنیاد دعوے: مشرف حسین سید کا اسامہ بن لادن سے متعلق بیان

سینئر سیاستدان مشرف حسین سید کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ “پاکستان نے سی آئی اے کے کہنے پر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کی تربیت کی تھی۔” تاہم، تاریخی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو یہ دعویٰ مختلف ادوار اور نیٹ ورکس کو ملا کر ایک ایسا بیانیہ بناتا ہے جس کی کوئی تاریخی تصدیق نہیں ہوتی。

Read More »

آپریشن ردالفتنہ 3: کیچ مزابند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

خبر کدا ویب ڈیکس: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔

Read More »

ایک ہی سٹیج، ایک ہی سکرپٹ: جنیوا میں پی ٹی ایم اور بی این ایم کا اتحاد بے نقاب

خبر کدا ویب ڈیکس: بین الاقوامی فورمز پر سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت نے ریاست مخالف عناصر کے درمیان گہرے روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے، جب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین نے جنیوا میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

Read More »