
خبر کدا)ویب ڈیکس(: پاک افغان سرحد پر 20 اور 21 ستمبر کی رات سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج (تحریک طالبان پاکستان) کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کن قدم ملک کے شہریوں کے تحفظ اور سرحد پار سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، اور سرحد پار سے جاری تخریبی کارروائیوں کے خلاف سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔



