30-10-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: ضلاعی انتظامیہ پشاور نے عوامی حفاظت کو یقینی بنانے اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے چار تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا ہے۔ ان میں دو نجی اسکول، ایک سرکاری پرائمری اسکول اور ایک مدرسہ شامل ہے جن کی عمارتیں شدید مخدوش اور غیر محفوظ قرار دی گئی تھیں۔
انتظامیہ کے مطابق اس روکتھام کا بنیادی مقصد طلباء، اساتذہ اور دیگر عملے کی زندگیوں کی حفاظت کرنا اور تعلیمی اداروں میں ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور کی دیر کالونی کے ایک نجی اسکول میں زبوں حال عمارت کے باعث پیش آنے والے المناک حادثے میں 30 سے زائد طلباء اور اساتذہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جس نے غیر محفوظ انفراسٹرکچر کے سنگین خطرات کو اجاگر کیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ اب ایسے المناک واقعات کے تدارک کے لیے پیشگی و تحفطاتی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ تعلیمی عملے اور بچوں کی سلامتی کو ہر صورت اولیت دی جا سکے۔
خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی حکومت عوامی حفاظت، ادارہ جاتی احتساب اور انفراسٹرکچر کی بهتری سمیت گورننس کے مختلف شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنا کر گڈ گورننس کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔




