ایمل ولی خان کا معرکہ حق سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان حقیقت کے برعکس اور بے بنیاد الزامات

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

30-10-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان کی جانب سے معرکہ حق کو “مصنوعی جنگ” قرار دینے کا بیان پاکستان کی تاریخی فتح اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کے جرات مندانہ دفاع کی صریحاً نفی ہے۔ پاک افواج نے وطن عزیز کی خودمختاری کی حفاظت کرتے ہوئے جس شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا، اسے نظرانداز کرنا حقیقت سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے۔

معرکہ حق قومی تاریخ میں ایک فخر پر مبنی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں، عسکری مہارت اور ملکی حدود کے تحفظ کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس معرکے کے دوران پاکستان ایئر فورس (PAF) کا کوئی ایک بھی طیارہ گنوائے بغیر بھارتی رفال جنگی طیاروں کو گرانا پاک فضائیہ کی اعلیٰ حکمت عملی کا بین ثبوت ہے، جسے دفاعی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا گیا ہے۔

پاکستان نے صرف روایتی جنگ میں ہی نہیں بلکہ کثیر الجہتی (Multi-domain) ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے ‘ناردرن گرڈ’ کو سائبر آپریشنز کا نشانہ بنایا، جس نے ملک کی جدید ترین دفاعی صلاحیتوں اور ہمہ وقت تیاری کا لوہا منوا دیا۔ اس تاریخی فتح کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا اور پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پذیرائی ہوئی۔ ایمل ولی خان کو اتنے اہم قومی سنگ میل پر ایسے غیر محتاط بیان دینے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

ایمل ولی خان کے یہ بے بنیاد الزامات ان تمام جری جوانوں اور سرحدی شہریوں کی قربانیوں کی توہین ہیں جنہوں نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یا شدید زخمی ہوئے۔ ایسی بیان بازی ذمہ دارانہ سیاسی روایت کے منافی اور عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ قوم کو معرکہ حق اور اپنے شہداء کی قربانیوں پر بے حد فخر ہے، اور اس طرح کے بیانات سے نہ تو تاریخ بدلی جا سکتی ہے اور نہ ہی عسکری کامیابیوں کی اہمیت کم کی جا سکتی ہے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

The Shadows Behind the Illusion

Behind the doors of a bustling university campus, a promising student walks with books in hand, his mind filled with vision for a brighter tomorrow. Yet overnight, his presence fades, leaving behind an empty classroom and a trail of unanswered questions.

Read More »