شامی عالمِ دین ڈاکٹر سید عبدالعزیز الخطیب الحسنی جیلانی کا افواجِ پاکستان اور عوام کے نام پرجوش پیغام

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

30-10-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: خطے کی موجودہ صورتحال اور دفاعی چیلنجز کے پس منظر میں شام کے معروف عالمِ دین ڈاکٹر سید عبدالعزیز الخطیب الحسنی جیلانی نے پاکستانی غیور عوام اور افواجِ پاکستان کے نام ایک اہم، جذباتی اور ایمان افروز ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کو وقت کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیا ہے۔

شامی عالمِ دین نے اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اور فوج کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: “اے پاکستان کی فوج اور عوام! تم سب پر اپنے وطن کا دفاع کرنا لازم ہے۔“ انہوں نے زور دیا کہ اپنی سرزمین، مساجد اور دین کی حفاظت کے عمل میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، بلکہ اہل کھیل اور شام کے تمام مخلصین ہر قدم پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر سید عبدالعزیز الخطیب نے واضح کیا کہ دشمن چاہے عسکری یا مادی اعتبار سے جتنا بھی طاقتور ہو جائے، اس کا مقدر صرف ذلت اور رسوائی ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو یقین دلایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں عظیم قوت بخشی ہے اور جس کی پشت پر ربِ کریم کی نصرت اور غیبی امداد ہو، اسے دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

The Shadows Behind the Illusion

Behind the doors of a bustling university campus, a promising student walks with books in hand, his mind filled with vision for a brighter tomorrow. Yet overnight, his presence fades, leaving behind an empty classroom and a trail of unanswered questions.

Read More »