(: ضلع حب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کی صدارت ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کی، جبکہ تقریب میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال، کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء، ڈی آئی جی لسبیلہ، ڈی سی حب، مقامی وکلاء اور علاقائی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔









