خبر کدا ویب ڈیکس: جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر وانا کے مقام کرزئی پال میں دہشت گردوں کے مابین ہونے والے ایک شدید خونی تصادم کے نتیجے میں اہم عسکریت پسند سہیل مغل خیل ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اس جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہونے والا کالعدم گل بہادر گروپ کا کمانڈر نصیر وزیر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ روح فرسا واقعہ عسکریت پسندوں کے اندرونی حلقوں میں بڑھتی ہوئی پھوٹ اور شدید خلفشار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔









