جے یو آئی (ف) کے مولانا اسعد محمود کے دورِ وزارت میں میڈیکل فنڈز کا میگا اسکینڈل کروڑوں کی خرد برد کا انکشاف

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

30-10-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود کے دورِ حکومت میں ادویات اور میڈیکل آلات کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق، یہ خرد برد وزارتِ مواصلات کے 5 بڑے پروکیورمنٹ کیسز کا حصہ ہے جن کا مجموعی مالی حجم 3 ارب 26 کروڑ 16 لاکھ روپے ہے۔ مبینہ طور پر ٹھیکوں، بھرتیوں اور فنڈز کی تقسم کے فیصلے سرکاری دفاتر کے بجائے جے یو آئی کے مرکزی دفتر اور نشستوں پر طے کیے جاتے رہے۔

آڈٹ رپورٹ کے اہم انکشافات:

  • غیر ضروری خریداریاں اور ادویات کا ضیاع: پاکستان پوسٹ کی ڈسپنسریوں اور ملازمین کے میڈیکل فنڈز کے تحت ضرورت اور مانگ سے کہیں زیادہ مقدار میں ادویات خریدی گئیں، جس کے باعث کروڑوں روپے کی ادویات گوداموں میں بیکار پڑی رہیں اور زائد المیعاد (Expire) ہونے کے دہانے پر پہنچ گئیں۔
  • مہنگے داموں خریداریاں: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (DRAP) کے ضوابط اور مارکیٹ کے مسابقتی نرخوں کو نظر انداز کر کے ڈسپوزیبل سرنجز اور دیگر طبی سامان مارکیٹ ریٹ سے انتہائی بلند قیمتوں پر خریدا گیا۔
  • پیپرا رولز کی خلاف ورزی: اوپن ٹینڈرنگ کے شفاف طریقہ کار کو بائی پاس کرتے ہوئے تمام تر خریداریاں لوکل پرچیز (LP) کے ذریعے کی گئیں تاکہ من پسند سپلائرز کو نوازا جا سکے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) نے آڈٹ رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے تمام ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت قانونی و تادیبی کارروائی کی جائے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

The Shadows Behind the Illusion

Behind the doors of a bustling university campus, a promising student walks with books in hand, his mind filled with vision for a brighter tomorrow. Yet overnight, his presence fades, leaving behind an empty classroom and a trail of unanswered questions.

Read More »