خاران میں سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی: 5 دشمن ڈرونز ہدف سے پہلے ہی تباہ

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

30-10-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ کی جانب سے ڈرون حملے کی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 دشمن کواڈ کاپٹرز (ڈرونز) کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خاران کے علاقے البت میں واقع سیکورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے کم بلندی پر اڑنے والے ڈرونز کے ذریعے تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے خطرے کو فوری طور پر بھانپتے ہوئے موثر اور بروقت جواب دیا اور تمام پانچوں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

سیکورٹی فورسز کے اس شاندار اور بروقت ردعمل کے نتیجے میں چیک پوسٹ محفوظ رہی جبکہ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ماہرین کے مطابق کم بلندی پر اڑنے والے چھوٹے ڈرونز کی سائز کے باعث وقت پر نشاندہی ایک بڑا چیلنج ہوتی ہے، تاہم سیکورٹی فورسز کی اعلیٰ نگرانی اور انسداد ڈرون (Counter-Drone) صلاحیتوں نے اس حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

بلوچستان بھر میں آپریشن رد الفتنہ III جاری

یہ واقعہ بلوچستان بھر میں ‘فتنہ الہندوستان’ کے خلاف جاری آپریشن رد الفتنہ III کا حصہ ہے۔ خاران واقعے سے ایک روز قبل سیکورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ (میناز) میں استخباراتی معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا۔ وہاں دہشت گردوں نے دو خواتین کو یرغمال بنا کر سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔ سیکورٹی اہلکاروں کے تعاقب پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور اس کے قبضے سے اسلاید اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبائی استحکام کے لیے سیکورٹی فورسز ہمہ وقت الرٹ ہیں اور جدید تر ہوتے ہوئے دفاعی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

The Shadows Behind the Illusion

Behind the doors of a bustling university campus, a promising student walks with books in hand, his mind filled with vision for a brighter tomorrow. Yet overnight, his presence fades, leaving behind an empty classroom and a trail of unanswered questions.

Read More »